گیاس ایجنسی کے نام پر لاکھوں کا چونا لگایا
ناندیڑ:۵؍فروری (اعتمادنیوز)خود کو آئی پی ایس آفیسر ظاہر کرکے مرکزی حکومت
کے پیٹرولیم و گیس منسٹری میں ڈیوٹی بتاکر لوگوں کو گیس ایجنسی دینے کا
لالچ دے کر ان سے لاکھوں روپئے ہڑپ کرنے والے جعلی آئی پی ایس آفیسر کو
گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے جالندھر ضلع کا رہنے والا
پروین کمار کھنڈیلوال یہ گزشتہ کچھ مہینوں سے گرودوارہ گیٹ نمبر (۴) کے
علاقہ میں رہ رہاتھا ۔ تقریباً۴۰؍لاکھ روپئے کی عالیشان گاڑی میں وہ گھومتا
تھا ۔ خود کو انڈین پولس سرویس کا آفیسر بتاتے ہوئے اس نے لوگوں سے کہاتھا
کہ وہ دہلی میں مرکزی حکومت کے پٹرولیم و گیس
منسٹری میں بڑا عہدیدا ر ہے
اور اُسے گیس ایجنسی دینے کے اختیارات حاصل ہیں ۔ شہید پورہ علاقہ کے رہنے
والے راج کمار سمبھاونی سے اُس کی ملاقات ہوئی ۔ اس نے انہیں گیاس ایجنسی
دینے کا لالچ دے کر دس لاکھ روپئے ان سے حاصل کئے اور گیاس ایجنسی کا بوگس
منظوری کا لیٹر ان کے ہاتھ میں تھمادیا ۔اُسی طرح اس ٹھگ باز نے مزید دو
لوگوں سے بھی ۳۶؍لاکھ روپئے نقد حاصل کرکے گیس ایجنسی دینے کا بہانہ بناکر
گیس ایجنسی کی منظوری کا جعلی لیٹر انہیں تھمایا ۔ اس دھوکہ باز کا پردہ
فاش کرکے راج کمار سمبھاونی نے اس کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ
درج کرایا ہے ۔ وزیر آباد پولس نے بالآخر اس ٹھگ باز کو گرفتار کرلیا ہے ۔